ْشاہد خاقان عباسی و فواد چوہدری توہین عدالت کیس ،

پیمرا کو 24جولائی کو جواب داخل کرانے کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 16:40

ْشاہد خاقان عباسی و فواد چوہدری توہین عدالت کیس ،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی ۔کیس کی سماعت بدھ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔

اس موقع پر پیمرا کی جانب سے وکالت نامہ پیش کرتے ہوئے پیمرا کے وکیل نے جواب کے لیے وقت طلب کیا جس پر عدالت نے سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی ۔ اس موقع فاضل عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کے درخواست گذار کے وکیل اور پیمرا کو توہین عدالت پر مشتمل مبینہ مواد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ کے ڈویژ ن بنچ نے پیمرا ،سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ترجما ن پی ٹی آ ئی فواد چوہدری کو نوٹس جاری کیا تھا اور چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا)کو شاہد خاقان عبا سی اور فواد چوہدری کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات اور تقاریر کا ر یکار ڈ 18 جولائی کو عدا لت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

توہین عدا لت کی درخواستیں شہری ریاض انجم ، مسعود عبا سی ،خرم مسعود کیا نی اور حفظہ بخاری ایڈوکیٹس نے دائر کی تھیں ۔اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس عبا دالرحمن لودھی کے فیصلوں کو شاہد خاقان عبا سی اور فواد چوہدری نے ہدف تنقید بنا یا تھا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں