نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا

نوازشریف اور مریم نواز کی آئندہ چند روز میں پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقلی کا امکان، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 22:39

نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جولائی 2018ء) نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا، نوازشریف اور مریم نواز کی آئندہ چند روز میں پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقلی کا امکان، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خبریں سامنے آئیں کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان صاحبزادی مریم نواز کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سہالہ ریسٹ ہائوس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہائوس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سہالہ ریسٹ ہاوس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کی جیل سے ریسٹ ہاوس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی خبر سامنے آئی کہ نواز شریف اور مریم نواز خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پا رہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔ مریم نواز کو گمان تھا کہ صرف انہیں سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیا جائے گا، اس انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے والد کو اڈیالہ جیل میں چھوڑ کر کہیں اور نہیں جائیں گی۔

مریم نواز نے دوسری مرتبہ سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں گرفتاری کے موقع پر بھی سہالہ ریسٹ ہاوس رکھنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم مریم نواز نے اس وقت بھی یہ پیش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صرف مریم نواز ہی نہیں بلکہ نواز شریف کو بھی اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ نوازشریف اور مریم نواز کی آئندہ چند روز میں پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقلی کا امکان ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے ہی سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔


راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں