اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںپاک فوج نے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں ..

پاک فوج نے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا

شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں اور کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ دیکھیں۔ پاک فوج کا اعلامیہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2018ء): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک فوج کی جانب سے کوئی تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کر دی پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کہ آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے۔ اعلامیہ میں ہدایت کی گئی کہ شہری خود کو جعلی خبروں سے بچائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں۔

مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس حوالےسے تصدیق کی جا سکتی ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، پروپیگنڈے کا مقصد عوام کو ہراساں کرنا ہے۔ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔

(خبر جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ تصدیق شدہ خبر کے لیے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے یا کسی بھی افواہ کی تصدیق کے لیے بھی آئی ایس پی آر کی آفیشل سائٹ کو وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آئی ایس پی آر کے نام سے کچھ شہروں سے متعلق تھریٹ الرٹس گردش کر رہے تھے جس نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا تھا ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تھریٹ الرٹس سے متعلق اب آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں تردید کر دی ہے اور شہریوں کو چوکنا رہنے اور ایسی افواہوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں کچھ ہی روز باقی ہیں۔ عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات میں پاک فوج بھی پیش پیش ہے اور پولنگ اسٹیشنز پرپاک فوج کے جوان بھی سکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔ عام انتخابات 2018ء کے لیے 25 جولائی کو پولنگ ہوگی اور ملک بھر میں سب سے بڑا سیاسی دنگل ہو گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں