اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںنواز اور مریم سے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی جیل حکام نے ..

نواز اور مریم سے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی

جیل حکام نے وکیلوں کو جواب دیا ملاقات کیلئے نئے وقت سے بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا ،ْامجد پرویز

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ان کے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ جمعرات کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی ان سے ملاقات طے تھی۔

(خبر جاری ہے)

امجد پرویز ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جیل حکام نے دن 11بجے ملاقات کا وقت خود طے کیا تھا، تاہم جیل پہنچنے پر فون کر کے آگاہ کیا گیا کہ جمعرات کو ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔امجد پرویز ایڈووکیٹ کے مطابق جیل حکام نے وکیلوں کو جواب دیا کہ ملاقات کے لیے نئے وقت سے بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں