آئی ایس پی آرکی سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کیلئے تھریٹ الرٹس کی تردید

اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے،ترجمان میجر جنرل آصف غفور

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

آئی ایس پی آرکی سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کیلئے تھریٹ الرٹس کی تردید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) آآئی ایس پی آآر نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کیلئے تھریٹ الرٹس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈا پر نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آآصف غفور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کو خطرات سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں، جنہیں انٹرسروسزپبلک ریلیشنز سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

جبکہ آئی ایس پی آرنے کسی شہر کو خطرے سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں۔ تصدیق شدہ خبر کیلے آئی ایس پی آر کے آفیشل ویب سائیٹ وزٹ کی جاسکتی ہے ،اآئی ایس پی اآر کے مطابق اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں، مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں