فوج ضابطہ اخلاق کےتحت الیکشن کمیشن سےتعاون کرے گی،آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کاآرمی الیکشن سپورٹ سنٹر راولپنڈی کا دورہ ،آرمی چیف کو آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر میں الیکشن سے متعلق بریفنگ، فوج دیگر اداروں کے ساتھ ملکر سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 18:11

فوج ضابطہ اخلاق کےتحت الیکشن کمیشن سےتعاون کرے گی،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر میں انتخابات میں تعاون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر کا دورہ کیا۔

جہاں پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید کو انتخابی عمل میں پاک فوج کے تعاون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج دیگر اداروں کے ساتھ ملکر سازگار ماحول یقینی بنائے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات 2018ء میں فوج ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے جمہوری حق کے استعمال کیلئے پرامن سازگارماحول فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ملک میں عام انتخابات 2018ء کا انعقاد 25جولائی کوکیا جائے گا۔ جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام ترانتطامات مکمل کرلیے ہیں، جبکہ پولنگ اسٹیشنز پربیلٹ پیپرزکی ترسیل بھی جلد شروع کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق نادرا کوہدایات کردی ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ نادرا تمام شہریوں کے شناختی کااجراء 24جولائی تک یقینی بنائے۔25جولائی تک تمام شہریوں کے پاس شناختی کارڈز لازمی ہونا چاہیے۔نادار کوہدایت کی گئی ہے کہ گمشدہ شناختی کارڈ کی درخواستیں بھی جلد نمٹائی جائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں