کارکن ووٹ پر پہرہ رکھیں اور گھروں نے نکل کر شیر پر مہر لگائیں،

نواز شریف کا کارکنوں کے نام پیغام نواز شریف اور مریم ایک ہی جیل میں لیکن ملاقات کی اجازت نہیں، عمران خان کو جس طرح کی سہولت حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں ، عمران خان اپنے فیصلے خود لکھ رہے ہیں ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کیوں جرم سمجھا جاتا ہے اس جرم کی سزا دے کر نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں ڈالاگیا،مریم اورنگزیب ،پرویز رشید

جمعرات 19 جولائی 2018 19:54

کارکن ووٹ پر پہرہ رکھیں اور گھروں نے نکل کر شیر پر مہر لگائیں،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو جس طرح کی سہولت حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں ، عمران خان اپنے فیصلے خود لکھ رہے ہیں ، افسوس کی بات ہے تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں بیٹی سے ملاقات کی سہولت نہیں ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کیوں جرم سمجھا جاتا ہے اس جرم کی سزا دے کر نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں ڈالاگیاہے ، مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ ایک ہی جیل میں رہتے ہوئے پچھلے آٹھ دن سے نواز شریف اور مریم نواز کی ملاقات نہیں کرائی گئی یہ بہت بڑا جرم ہے جبکہ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ کارکن اپنے ووٹ پر پہرہ رکھیں اور پچیس جولائی کو گھروں سے نکل کر شیر پر مہر لگائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کوگدھا کہنے والے کولوگوں نے خالی کرسیوں سے جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ہمارے وکلاء نے اپیل دائر کردی ہے جس تیز رفتاری سے مقدمہ چلایا گیا اور الیکشن سے قبل نواز شریف کو سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا یہ سمجھ سے بالاتر ہے اس طرح کے دوسرے بہت سے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہے دو سابق وزیراعظم اور ایک صدر کی انکوائری بھی چل رہی ہے مگر کئی سال گزر جانے کے باوجود ان کیسوں کی سماعت نہیں ہورہی ان مقدمات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نیب نے عمران خان کو طلب کیا تھا مگر خان صاحب نے لکھ کر دے دیا کہ ابھی میرے پاس وقت نہیں انتخابات کے بعد افسران کے سامنے پیش ہوکر ہیلی کاپٹر کے مقدمات کا جواب دوں گا عمران خان کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے کہ وہ انتخابی مہم چلاتے رہیں احتساب عدالت میں پیش نہ ہوں ہمارا وزیراعظم اور دیگر عہدیداران سے سوال ہے کہ یہ دوہرا معیار کیوں ہے ایک طرف سزائیں دی جارہی ہیں دوسری طرف انتخابی مہم چلانے کیلئے کھلی چھٹی دی جارہی ہے پرویز رشید نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اسی دن متاثر ہوگئی تھی جس دن نواز شریف کو نااہل کیا گیا تھا اور ناااہلی کے بعد ان کو پارٹی صدارت سے تاحیات نااہل کردیا گیا اس کے بعد ان کو سزائیں سنا کر جیل کی کال کوٹھری میں ڈال دیا گیا نواز شریف کیخلاف ایک مقدمہ چار مرتبہ چلتا ہے اور چار سزائیں سنا دی جاتی ہیں دوسری طرف چالیس چالیس مقدمات والوں کی دس سالوں سے سماعت ہی نہیں ہوئی نواز شریف کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جرم کیوں بن گیا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نواز شریف یا ان کے ساتھ یا دوسری عوام لگاتے ہیں تو وہ دراصل پاکستان کے آئین پر عملدرپمد کرنے کی خواہش کو پورا کرتے ہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانا جرم ہے تو اس کا مطالب ہے کہ آئین پر عمل کرنے کو جرم سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ ایک ہی جیل میں رہتے ہوئے پچھلے آٹھ دن سے نواز شریف اور مریم نواز کی ملاقات نہیں کرائی گئی یہ بہت بڑا جرم ہے تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں بیٹی سے ملاقات کی سہولت نہیں دی گئی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت تسلیم کرتی ہے کہ نواز شریف پر کوئی جرم کوئی کرپشن ثابت نہیں اس کے باوجود نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر جیل میں ہیں اس دوران مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ کارکن اپنے ووٹ پر پہرہ رکھیں اور پچیس جولائی کو گھروں سے نکل کر شیر پر مہر لگائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کوگدھا کہنے والے کولوگوں نے خالی کرسیوں سے جواب دے دیا اگر عمران خان میں شرم ہوں تو یہ ان کے لئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ اگر گرفتاری دینے کیلئے آنے والے ساتھ ائرپورٹ پر برا سلوک کیا گیا دوسری طرف ایک شخص کروڑوں لوگوں کی امنگوں کو قتل کرکے باہر بیٹھا ہے اس کو سزا نہیں دی جارہی نہ اس کو واپس بلایا جارہا ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں