پنجاب کے پولنگ سٹیشنز کو خطرات کی بنیاد پر تقسیم کردیاگیا

7 پولنگ اسٹیشنز اے کیٹگری میں انتہائی حساس قرار دئیے گئے،رپورٹ

جمعرات 19 جولائی 2018 20:14

پنجاب کے پولنگ سٹیشنز کو خطرات کی بنیاد پر تقسیم کردیاگیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) 25جولائی کے عام انتخابات کے لئے پنجاب کے پولنگ اسٹیشنز کو خطرات کی بنیاد پر تقسیم کردیاگیا ہے جن میں47257 پولنگ اسٹیشنز میں سی6147کو اے کٹیگری میں انتہائی حساس،15917 پولنگ اسٹیشنز کو بی یا کم حساس اور25193 کو سی کٹیگری یا نارمل قرار دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی ریجن کی5330پولنگ اسٹشین میں سی739کو انتہائی حساس، 1253 کو کم حساس اور3338کو نارمل میں تقسیم کیا گیا ہے،اس ریجن میں چار اضلاع شامل ہیں،جن میں راولپنڈی،اٹک،جہلم اور چکوال شامل ہیں،پنجاب حکومت نے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سیکورٹی اقدامات کریں تاکہ پولنگ اور الیکشن عمل پرامن فضاء میں ہوسکے۔

محکمہ داخلہ نے انتباہ کیا ہے کہ دہشتگرد گروپ اور جمہوریت مخالف قوتیں الیکشن عمل کو سبوتاژ کرسکتے ہیں اور افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرسکتے ہیں تاکہ الیکشن ملتوی کئے جاسکیں اور جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارا جاسکے۔پولیس کو پولنگ سٹیشن پر آنے والے لوگوں کی چیکنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں