الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کرنے پر اب تک پچاس امیدواروں کو اظہار وجوہ نوٹس دیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 21:09

الیکشن کمیشن کے ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کرنے پر اب تک پچاس امیدواروں کو اظہار وجوہ نوٹس دیا گیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل)سارہ حیات نے کہا ہے کہ اب تک الیکشن کمیشن کی جا نب سے جاری ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر پچاس امید واروں کو اظہار و جوہ نوٹس دئیے گئے ہیںاور اس میں ہر قسم کی پا رٹی وا بستگی سے بالا ترہوکربلا امتیا ز کار روا ئیاں عمل میں لا ئی گئی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق ا ظہار و جوہ نو ٹسزاور وا ر ننگز کے علاوہ خلاف و رزی کر نے والوں پر جر ما نہ بھی عا ئد کیا گیا ہے۔

چو ہد ری خرم ممبر وارڈ نمبر8چکلالہ کنٹو نمنٹ بو رڈ، را جا عر فان امتیاز وا ئس چیئر مین چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، شیخ سا جد چیئر مین یو نین کو نسل۔ 89، علی اکثر اعوان چیئر مین یو نین کو نسل۔119،عمران الیاس چیئر مین یو نین کو نسل ۔

(جاری ہے)

84اور محمد حنیف وا ئس چیئر مین یونین کو نسل۔21 پر پچیس پچیس ہز ار روپے کے جر مانے عا ئد کئے گئے ہیں۔ سا رہ حیات نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن کے شفاف وآ زا دا نہ انعقاد کے لئے اقدامات سما جی ذ مہ داری سمجھ کر ادا کر رہی ہے اور نہا یت فعا ل انداز میں کا م کر تے ہو ئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والے عنا صر کے خلاف بلا امتیاز کارروا ئیاںعمل میں لا ر ہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اظہا ر و جوہ نوٹس ملنے والے امیدواروں میں چو ہد ری دانیال تنو یر، حنیف عباسی، را جہ حنیف ایڈوو کیٹ، دا نیال چو ہد ری، ملک ابرار، شکیل اعوان و دیگر مقا می را ہنماء بھی شامل ہیں۔ ان میںز یا دہ تر اوورسا ئز بینرز، پینا فلیکسز ، ہو رڈ نگز، سٹیمرز و دیگر اشتہاری مواد سے متعلقہ خلاف ورزیاں ہو ئیں ہیںاسکے علاوہ غیر قا نو نی کار و مو ٹر سائیکل ر یلی بھی اس میں شا مل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں