تھانہ ٹیکسلا پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 21:19

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرکے 05مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل عمارہ شیرازی کو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل نے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کا خصوصی ٹاسک دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا نے انتھک محنت کے بعد 02رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرکے پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل مالیتی 3لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ ملزمان میں عمران ولد رحمان اور اسامہ ولد شاہد سکنائے کامرہ ضلع اٹک شامل ہیں ۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید مفید طلب انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں