اڈیالہ جیل میں رہنے والوں کی قسمت جاگ اُٹھی

نواز شریف قیدیوں کی حالت نہ دیکھ سکے۔۔جیل سے ایسا اعلان کردیا جس کو سُن کر سارے قیدی خوشی سے نہال ہوگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جولائی 2018 11:44

اڈیالہ جیل میں رہنے والوں کی قسمت جاگ اُٹھی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے فلاحی کاموں کے تحت اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف پیسے ادا کر کے غریب قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے جُرمانہ ادا نہ کرنے والے قیدیوں کی فہرست طلب کر لی۔

نواز شریف نے قیدیوں کے لیے پانی کی بورنگ کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ قیدیوں کے لیے پانی اور سائے کی سہولت کا انتظام کیا جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ جس قیدی بیرک کے باہر شیڈ نہیں ، وہاں شیڈ بھی تعمیر کرواؤں گا۔ نواز شریف نے اپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے ذاتی اسٹاف کو تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے گذشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے جیل میں عدم سہولیات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے گذشتہ روز پاکستان بار کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں جیل میں پیش آنے والی مشکلات اور جیل انتظامیہ کے حوالے سے شکایات سے متعلق آگاہ کیا۔

نواز شریف نے بار کونسل کے وفد کو بتایا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو انہیں بتایا نہیں جاتا۔اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔ انہیں کھانا بھی جلا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بدبُو آتی ہے کہ اس کا استعمال مُحال ہے۔ نوازشریف نے وفد کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی وی ، اخبار اور اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔

پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ اب لوہے کہ چارپائی دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مشقتی فراہم کیے جانے کا تذکرہ بھی نہیں کیا۔ اور تو اور والدہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے بھائی شہباز شریف کو دور کھڑے رہنے کی ہدایت بھی کی۔ جیل میں پیش آنے والی مشکلات اور وہاں بطور قیدی رہنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو قیدیوں کے مسائل کا بخوبی علم ہو چکا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے قیدیوں کے لیے فلاحی کام کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں