ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے،ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا جا رہا ،حنیف عباسی

ہائیکورٹ میں کیس روزانہ کی بنیاد پر ہونے سے الیکشن مہم متاثر ہو رہی ہے،لاڈلے کو کھلی چھوٹ، ہماری کارنر میٹنگز پر بھی پابندی لگی ہوئی ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 20:04

ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے،ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا جا رہا ،حنیف عباسی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے ،ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا جا رہا ، ہائی کورٹ میں کیس روزانہ کی بنیاد پر ہونے کی وجہ سے الیکشن مہم متاثر ہو رہی ہے، لاڈلے کو کھلی چھوٹ، ہماری کارنر میٹنگز پر بھی پابندی لگی ہوئی ہے ۔

گزشتہ روز ہائی کورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمدحنیف عباسی نے کہا کہ ( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جار ہی ہے ،ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس روزانہ کی بنیاد پر ہونے کی وجہ سے الیکشن مہم متاثر ہو رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور اسی وجہ سے روزانہ عدالت میں حاضر ہو رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری ،مشرف کے دور میں بھی قید و بندی کی سزائیں برداشت کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر پابندیوں کے باجود 25 جولائی کو جیت شیر کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سیاسی رہنمائوں کے خلاف الیکشن سے قبل کارروائیاں کی جائیں ان کے خلاف مقدمات بنائیں جائیں۔ ہم میدان میں رہیں گے اور ان تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے اور اس کے حواری کو شہر میں کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ان کو جلسے کرنے کی اجازت ہے جبکہ ہماری کارنر میٹنگز پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ راولپنڈی کی عوام دیکھ رہی ہے وہ ان تمام چیزوں کا بدلہ 25 الیکشن میں لیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں