اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہو چکا اس لیے تینوں رہنما اب ووٹ دینے کے حق سے محروم رہیں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 جولائی 2018 21:08

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہو چکا اس لیے تینوں رہنما اب ووٹ دینے کے حق سے محروم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

الیکشن اکمیشن کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اس لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 جولائی کو پوسٹل بیلٹ کاعمل مکمل ہوااب گنجائش نہیں،  کمیشن نے کہا کہ نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر بعد میں جیل آئے ،تینوں مجرم قید میں رہتے ہوئے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے،الیکشن ایکٹ میں ایسی صورتحال میں رعایت موجود نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی ہر شق پر من و عن عمل کیا جا رہاہے - واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی بروز بدھ کو ہوگا، جبکہ سابق وزیراعظم نواز، مریم نواز کو 13 جولائی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں