راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں7ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:00

راولپنڈی پولیس کی  منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں7ملزمان گرفتار ، منشیات برآمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں7ملزمان کو گرفتار کر کے 1020گرام چر س 15لیٹر کھلی شراب ،1خنجر ،100ہوائیاں ،200گولے ، 16چائنہ پٹی اور34اناربرآمد کرلئے تھانہ رتہ امرال پولیس نے سلیم سی25روند، تھانہ مری پولیس نے اعجاز سے 1خنجر ، تھانہ مندرہ پولیس نے طاہر سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ارسلان سے 10لیٹرکھلی شراب ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے الیاس نے 1020گرام چر س جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمدوقار سے 50ہوائیاں ، 100گولے ،8چائنہ پٹی اور 17 انار، سکندر سے 50ہوائیاں ، 100گولے ،8چائنہ پٹی اور 17 انار برآمد کرلئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں