آئی ایس پی آرکا الیکشن میں فوج کےکردارسےمتعلق پروموجاری

فوج انتخابات میں ذمہ داری بھرپوراندازمیں سرانجام دےگی،عوام کوجمہوری فرض اداکرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے،الیکشن کمیشن نے آئین کےتحت معاونت حاصل کی ہے۔ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جولائی 2018 18:45

آئی ایس پی آرکا الیکشن میں فوج کےکردارسےمتعلق پروموجاری
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے انتخابات 2018ء میں فوج کے کردار سے متعلق پروموجاری کردیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج انتخابات میں ذمہ داری بھرپور انداز میں سرانجام دے گی،عوام کوجمہوری فرض اداکرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے،الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت معاونت حاصل کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے فوک کے الیکشن میں کردار سے متعلق پرومو جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 245، 220 کے تحت طلب کیا۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت معاونت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کی خدمات مانگ لی ہیں۔انتخابات میں ذمہ داری بھرپور انداز میں سرانجام دیں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوام کوجمہوری فرض اداکرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج سے تعاون کامقصد انتخابات کے انعقاد کوآزادانہ ، صاف اور شفاف بنانا ہے۔


راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں