حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا

انسداد منشیات عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ پہلے ہی 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، فیصلہ ممکنہ طور پر 9 بجے سنایا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جولائی 2018 19:48

حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا، انسداد منشیات عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ پہلے ہی 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کے فیصلے میں مزید تاخیر کردی گئی ہے۔

عدالتی اہلکار کے مطابق حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس ممکنہ طور پر 9 بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ عدالت میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادمنشیات عدالت کوحنیف عباسی کیخلاف آج 21جولائی کوفیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم آج عدالت کے جج محمد اکرم فیصلہ سنانے کیلئے کمرہ عدالت پہنچے تومسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن بھی عدالت پہنچ گئے ۔

جس کے باعث کمرہ عدالت ن لیگی کارکنان سے کھچا کھچ بھر گیا۔اور ن لیگی کارکنان نے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس صورتحال میں جج سردار اکرم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کمرہ عدالت خالی کروانے کی ہدایت کی۔ جبکہ اس صورتحال کے باعث اے این ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔ دوسری جانب عالت کے احاطے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی بھی منگوا لی گئی ہے۔ بکتر بند گاڑی منگوائے جانے کے باعث میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عدالتی فیصلے میں حنیف عباسی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں