اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںچوہدری نثار نے عمران خان کے زمانہ طالبعلمی کے حوالے سے انتہائی دلچسپ ..

چوہدری نثار نے عمران خان کے زمانہ طالبعلمی کے حوالے سے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

جب بھی امتحان سر پر آتا تھا تو یہ اپنے ابو اورامی کو لے کر ماسٹر کے پاس حاضر ہوتے تھے،چوہدری نثار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء)چوہدری نثار نے عمران خان کے زمانہ طالبعلمی کے حوالے سے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا جب بھی امتحان سر پر آتا تھا تو یہ اپنے ابو اورامی کو لے کر ماسٹر کے پاس حاضر ہوتے تھے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر سیاسی درجہ حرارت بھی عروج پر پہنچ چکا ہے ۔مخالف پارٹیوں کے کارکنان ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔کارکنان اتو ایک طرف، لیڈران بھی ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔محض سیاسی اہداف کو پانے کے لیے ذاتی تعلقات کا لحاط بھی نہیں رکھا جارہا۔چوہدری نثار نے نواز شریف کے بعد عمران خان کے خلاف بھی ہتھیار اٹھالئیے۔ویسے تو عمران خان اور چوہدری نثار کا ایک دوسرے سے طویل ذاتی تعلق ہے اور دونوں ایچی سن میں ایک دوسرے کے ہم جماعت رہ چکے ہیں تاہم تازہ ترین بیان میں چوہدری نثار نے عمران خان کے زمانہ طالبعلمی کے حوالےسے انتہائی دلچسپ انکشاف کردئیے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میں سکول کے زمانے سے ہم دوست ہیں، بالکل نالائق اور نکھٹو طالب ہوتے تھے جب امتحان سر پر آتا تھا تو یہ اپنے ابو اورامی کو لے کر ماسٹر کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ ان کے ابو اور امی منتیں کرتے تھے کہ اس کو اس سال پاس کردو آئندہ انشا اللہ یہ بہت اچھی کارکردگی دکھائے گا۔یاد رہے کہ چوہدری نثار نے اس طرح کے بیانات کی پہلے سے تردید بھی کردی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں