الیکشن کمیشن نی ملک میں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے مسلح افواج سے معاونت طلب کی ہے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:21

الیکشن کمیشن نی ملک میں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے مسلح افواج سے معاونت طلب کی ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت ملک میں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے مسلح افواج سے معاونت طلب کی ہے، پاک فوج اپنی اس ذمہ داری کو بھرپور انداز میں پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان عوام کو آزادانہ ماحول میں اپنے جمہوری حق کے استعمال کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں