شیخ رشید نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا دینے کی مخالفت کردی
اب الیکشن یکطرفہ ہو جائے گا، خواہش ہے عدالت حنیف عباسی کو ان کے مقابل الیکشن لڑنے کی اجازت دے: سربراہ عوامی مسلم لیگ
محمد علی ہفتہ 21 جولائی 2018 23:59
(جاری ہے)
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو اپنے کیے کی سزاملی ہے، یہ لوگ منشیات فروخت کرکے دولت اکٹھی کرتے ہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ عدالت حنیب عباسی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ یکطرفہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ سنادیا۔ رہنما ن لیگ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی، جج محمد اکرم نے مجرم کو کمرہ عدالت سے فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا، فیصلہ 11 گھنٹے کی تاخیر سے سنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردارمحمد اکرم خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پرحنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی ڈیڈلائن کے مطابق اپنے دلائل مکمل کیے۔ وکیل صفائی نے عدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزیکشن کاریکارڈ بھی پیش کیا۔جس کے بعد جج سردار محمد اکرم نے ایفیڈرین کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد منشیات عدالت کے جج محمد اکرم نے 11 گھنٹے کی تاخیر کے بعد سنائے گئے فیصلے میں رہنما ن لیگ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جج نے احاطہ عدالت میں موجود اے این ایف اہلکاروں کو حکم دیا کہ حنیف عباسی کو فوری گرفتار کر لیا جائے۔ جبکہ فیصلے میں دیگر 7 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ہے۔ عمر قید کی سزا کے بعد حنیف عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات عدالت کی جانب سے ایفیڈرین کیس کاتحریری اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادمنشیات عدالت کوحنیف عباسی کیخلاف آج 21جولائی کوفیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا تھا۔ تاہم آج عدالت کے جج محمد اکرم فیصلہ سنانے کیلئے کمرہ عدالت پہنچے تومسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن بھی عدالت پہنچ گئے ۔ جس کے باعث کمرہ عدالت ن لیگی کارکنان سے کھچا کھچ بھر گیا اور ن لیگی کارکنان نے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ جس پر جج سردار اکرم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کمرہ عدالت خالی کروانے کی ہدایت کردی۔جج نے کہا کہ سی پی او کوفون کرکے فورس منگوائی جائے۔ انہوں نے ن لیگی کارکنان سے کہا کہ میں بھی انسان ہوں مجھے شور میں فیصلہ لکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جس کے باعث اے این ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔ تاہم اس موقع پرحنیف عباسی اورسینیٹرچوہدری تنویرنے کارکنا ن کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے پرامن رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔فیصلہ سنانے سے قبل عدالت کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ بکتر بند گاڑی اور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔ تاہم کیس میں ملوث حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے اندرہی موجود رہے۔جبکہ میڈیا اور ن لیگی کارکنان کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا کے احتجاج کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے محفوظ کیا تھا۔ تاہم کیس کا فیصلہ 11 گھنٹے کی تاخیر سے رات 11 بجے سنایا گیا۔ فیصلے کے بعد احاطہ عدالت میں موجود ن لیگی کارکنوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور حنیف عباسی کو گرفتار ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔ تاہم عدالت میں موجود اے این ایف اہلکاروں نے فوری صورتحال کو قابو میں کرتے ہوئے ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا، جبکہ حنیف عباسی کو فوری گرفتار کرکے عدالت سے لے جایا گیا۔ اس فیصلے کے بعد حنیف عباسی راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے انتخاب بھی نہیں لڑ پائیں گے۔ حنیف عباسی کو انتخاب لڑنے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
190 ملین پائونڈ کیس،مزید6 گواہان کے بیانات قلمبند،2پر جرح مکمل
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائی،11 ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس ..
منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9سال قید و جرمانے کی سزا
ادارہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام
ماسٹر پلاننگ میں غلہ منڈی، سبزی و فروٹ منڈی، بس سٹینڈ، ٹرک سٹینڈ اور ہول سیل مارکیٹ کو شہر سے باہر شفٹ ..
بارانی زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی لٹریسی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان کو روشن کرنے کے لیے کلرسیداں کے ٹکال گاؤں میں سولر سسٹم کی تقسیم کا آغاز کیاگیا
دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم
ہم مزاحمت نہیں کررہے مگر مفاہمت سے انکار بھی نہیں ہے،بیرسٹرگوہر
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات