مریم نواز کی عوام سے جمہوریت کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل

اتوار 22 جولائی 2018 17:00

مریم نواز کی عوام سے جمہوریت کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل
ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے تاحیات قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن سے دو روز قبل جیل سے آڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے ۔اتوار کو اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کیا ۔

مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز مریم نواز کے اسی ہینڈل سے ترقی پسند شاعرفیض احمد فیض کا بند شیئرکیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کا پہلا بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھاتاہم اب ٹوئٹر پر مریم نواز نے عوام کیلئے جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ ’’ پاکستان کے میرے بہادر بھائیو، بہنوں اور بیٹو ،میر آپ کیلئے پیغام ہے کہ کھڑے ہو جائو اپنے ملک کیلئے ، جمہوری کیلئے اور آزاد فضا میں سانس لینے کیلئے ۔

‘‘اپنے پیغام میں مریم نواز نے ایک شعر بھی پڑھا کہ……جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو ،ْتعزیم کرو تکریم کرو ،ْمیرے حق کی نہ تزلیل کرو۔ووٹ کو عزت دو۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں