راولپنڈی،حنیف عباسی کے خلاف فیصلے کے رد عمل میں انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے با ہر ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ

حنیف عباسی کے صاحبزادے اورسابق رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ سمیت50کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) تھانہ سول لائن پولیس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی کے خلاف فیصلے کے رد عمل میں انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے با ہر ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ،نعرے بازی اور گا لم گلوچ کے الزام میں حنیف عباسی کے صاحبزادے عماد عباسی اورسابق رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ سمیت50کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے اہلمدچوہدری محمد قدیرسکنہ ڈاکخانہ دہگل کالونی گورکھپور کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 147،440،186،153اور149کے تحت درج مقدمہ نمبر 515میں کہا گیا ہے کہ ہماری عدالت میں حنیف عباسی وغیرہ کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کا فیصلہ سنایا گیا اس موقع پر حنیف عباسی کی طرف سے کافی لوگ احاطہ کچہری میں موجود تھے رات11بجے فیصلہ سنانے کے بعد عدالت کے جج چلے گئے اور اے این ایف حنیف عباسی کو لے کر چلی گئی اور باہر احاطہ کچہری میں موجودعماد عباسی ولد حنیف عباسی ، ضیاء اللہ شاہ ،سیہل، فیضان شاہ ،شوکت عباسی ، عابد عباسی ،آصف شاہ، نواز ،ساجد ، قریبی رفقا اور پارٹی کارکنان سمیت50کے قریب نامعلوم افراد جنہیں سامنے آنے پر شناخت کیا جا سکتا ہے نے نعرہ بازی شروع کر دی اور اشتعال میں آکر گالم گلوچ کیا عدالت کے برآمدہ میں پڑی کرسیاں ،گملے اور عدالت کی بیرونی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے ،اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور دھکے دیئے جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے بمشکل روکا جو نعرہ بازی کرتے ہوئے چلے گئے مذکورہ افراد نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں