اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے،پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی سپریم کورٹ سے استدعا

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹربیان اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک معزز جج نے ریاستی اداروں بشمول قابل عزت عدلیہ اور ریاست کی پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے ہیں۔ ریاستی اداروں کے وقار اور تکریم کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے اور اس کے مطابق کارروائی کرے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں