منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں03ملزمان گرفتار

اتوار 22 جولائی 2018 18:50

راولپنڈی 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی03ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے امیر حمزہ سے 1480گرام چرس ، تھانہ ریس کورس پولیس نے نعمان سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عاطف سے 01عدد چھری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں