سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ائیر کنڈیشنر فراہم کر دیا گیا

ائیر کنڈیشنر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فراہم کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جولائی 2018 14:37

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ائیر کنڈیشنر فراہم کر دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ائیر کنڈیشنر فراہم کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر ائیرکنڈیشنر فراہم کیا گیا ۔ جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ائیر کنڈیشنر ان کے معالج اظہر کیانی کی رپورٹ پر فراہم کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے حوالےسے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ائیر کنڈیشنر فراہم کر دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی۔ جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ان کے جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے ۔ ڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے۔ ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی علامات میں نواز شریف کے دل پر دباؤاورگردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ان کی کڈنی فیل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت خرابی پر سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پمز اسپتال کے چار رکنی بنچ نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ میں شامل ان ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ان کو پمز اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پمز اسپتال منتقلی کے امکان کے پیش نظر انتظامیہ نے نواز شریف کے لیے وی آئی پی وارڈ میں کمرہ مختص کر دیا گیا ہے ، پمز اسپتال کے وی آئی پی وارڈ کے کمرے میں جدید طبی سہولیات بھی موجود ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں