میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ

مختلف ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزیدعلاج کا فیصلہ کیا جائے گا،میڈیکل بورڈ

پیر 23 جولائی 2018 16:51

میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیدیا،مختلف ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزیدعلاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیکل ٹیم نواز شریف کا طبی معائنہ کر کے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا، نواز شریف کو جیل میں ہی طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں