برسوں سے مقدر بنی خرابیوں کی گرتی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ،ْ 25جولائی کو تاریخ بدل دیں ،ْ نوازشریف کا پیغام

جیل اور قید میں بھی آپ کا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں ،ْہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں،میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو ،ْ اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں ،ْاللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے ،ْ ہر قیمت پر پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے ،ْ مریم نواز کے ٹوئٹر اکائونٹ سے سابق وزیر اعظم کا آڈیو پیغام جاری

پیر 23 جولائی 2018 21:06

برسوں سے مقدر بنی خرابیوں کی گرتی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ،ْ 25جولائی کو تاریخ بدل دیں ،ْ نوازشریف کا پیغام
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے جیل سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برسوں سے ہمارا مقدر بننے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے ،ْ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو25جولائی کو اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں اور شیر پر مہر لگائیں ،ْاللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے ،ْ ملک کی تاریخ بد ل دیں ۔

پیر کو سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کی صاحبزادی کے ٹوئٹر ہینڈل سے محمد نوازشریف کا آڈیو پیغام جاری کیاگیا جس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ میں محمد نوازشریف جیل سے بول رہا ہوں ،ْ25جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے ،ْ ۔

(جاری ہے)

میں اس جیل اور قید میں بھی آپ کا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں ،ْہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں ،ْ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہمارا مقدر بننے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو اب بدل ڈالو یہ سب کچھ ۔انہوںنے کہاکہ میں اور مریم اس لئے قید میں ہیں کہ ہم نے آپ کی عزت اور آپ کے ووٹ کی عزت کیلئے ایک تحریک اٹھائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں اور ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنہوںنے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ 25جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم اور پختہ ادارے کے ساتھ گھروں سے نکلو ،ْاپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دو اور شیر کے نشان کو ووٹ دو ،ْ ملک کی تاریخ بدل دالو ،ْ یہ ایک سنہری موقع ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو مل رہا ہے اور اس سے ہر قیمت پر آپ نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں