برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ،،

عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا، میں اور مریم عوام اور ان کے ووٹ کے عزت کی تحریک چلانے پر قید ہیں ، ، 25جولائی کو گھروں سے نکلو اور شیر کے نشان کو ووٹ دے کر ملک کی تقدیر بدل ڈالو،مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل سے آڈیوپیغام

پیر 23 جولائی 2018 22:35

برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ،،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ہے، میں اور مریم اس لئے قید میں ہیں کیونکہ ہم نے آپ کی اور ووٹ کی عزت کی تحریک اٹھا رکھی ہے، عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا، 25جولائی کو گھروں سے نکلو اور شیر کے نشان کو ووٹ دے کر ملک کی تقدیر بدل ڈالو۔

پیر کو اڈیالہ جیل سے آڈیوپیغام میں نواز شریف نے کہا کہ 25جولائی کا دن آن پہنچا ہے، آپ کا جوش و خروش دیکھ رہا ہوں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی سن رہا ہوں، برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز اس لئے قید ہیں کہ ہم نے آپ کی اور ووٹ کی عزت کی تحریک اٹھائی ہے، وقت آ گیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں،برسون سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے، عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا ۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 25جولائی کو اپنے گھروں سے نکلو، ووٹ کی عزت و حرمت کیلئے (ن) لیگ کو ووٹ دو، شیر کے نشان کو ووٹ دے کر ملک کی تقدیر بدل ڈالو، آپ نے ہر قیمت پر ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔میں جیل،قید میں آپکا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوںووٹ کو عزت د سکے نعرے سن رہا ہوںبرسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہیایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنھوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیامیرے آزاد وطن کے غلام بنا دئیے جانے والے لوگو،اب سب کچھ بدل ڈالو ،انہوں نے عوام سے کہاکہ یآپ سب اس تحریک کو کامیاب بنائیں،25 جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم کے ساتھ گھروں سے نکلو،اور ووٹ کی حرمت کے لئے مسلم لیگ ن اور شیر کے نشان کو ووٹ دیاللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے جس سے آپ نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں