نوازشریف کو شدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ، تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی

میڈیکل بورڈ کا ادویات جاری رکھنے کا مشورہ د ، نرم غذا اور پرسکون ماحول کی ضرورت پر زرو ،تمام رپورٹس کے بعد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا

پیر 23 جولائی 2018 22:35

نوازشریف کو شدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ، تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی،ان کو شدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ہے ،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے اوران کو نرم غذا اور پرسکون ماحول کی ضرورت ہے،تمام رپورٹس کے بعد نوازشریف کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا ۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو شدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ہے ، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے ،ان کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ نارمل ہیں ، خون میں یوریا کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہے ،نوازشریف کے خون کے مزید ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی (آج) منگل کو ہوگی ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو نرم غذا اور پرسکون ماحول کی ضرورت ہے ،نوازشریف کے ذاتی معالج ان کی دیکھ بھال جاری رکھیں ،تمام رپورٹس کے بعد نوازشریف کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا ،چار رکنی بورڈ نے اڈیالہ جیل میںان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں