پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ نگ کی ملاقات ،

علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

پیر 13 اگست 2018 23:09

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ نگ کی ملاقات ،
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ نگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ نگ نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ مہمان شخصیت نے خطہ میں امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔ انسداد دہشت گردی، سکیورٹی ٹریننگ اور تجربات کے تبادلہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں