سربراہ پاک فوج سے چینی جنرل کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

پیر 13 اگست 2018 23:39

سربراہ پاک فوج سے چینی جنرل کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر کے علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ جنرل وینگ ننگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل وینگ ننگ نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز آرمڈ پولیس کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔جنرل وینگ ننگ نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی ٹریننگ اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی دلچسپی ظاہر کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں