کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

منگل 14 اگست 2018 13:50

کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،ْ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں پمز ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی ،ْ جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیںجس کے باعث انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں