حکومت پنجاب کا کپاس کے پیداواری مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 14 اگست 2018 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) حکومت پنجاب نے پیداواری مقابلہ برائے کپاس 2018-19 کا اعلان کر دیا ،مقابلوں کے کامیاب کاشتکاروں کو کروڑوںروپے کی زرعی مشینری کے انعامات دینے کا فیصلہ ۔اس ضمن میںکپاس کے پیداواری مقابلہ جات ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس سکیم میں حصہ لینے کیلئے 3 یا 3 ایکڑ سے زائدقابل کاشت اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار، مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران کے علاوہ مزارعین/ ٹھیکیداران دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کروانے کے بعد درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

کپاس کے کاشتکار 3 ایکڑ متصل فصل جس میں کوئی بھی منظور شدہ و تصدیق شدہ قسم کاشت کی ہوگی مقابلہ کیلئے پیش کریں گے۔ قومی خبر ایجنسی کو بتایا گیا کہ کاشت کی گئی فصل بین الاقومی معیار پر پورا اترتی ہو اور عالمی قوانین کی روشنی میں زہروں سے پاک اور معیاری ہو۔۔ اس پیداواری مقابلے کے انعقاد کامقصد کپاس کے کاشتکاروں میں کپاس کی زیادہ اور صاف چنائی والی پیداوار حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں