اولڈ گرانٹ لیز جائیدادیں ریگولرائز نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

منگل 14 اگست 2018 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اولڈ گرانٹ لیز کی مدت میں پانچ برس کی توسیع کرتے ہوئے اولڈ گرانٹ کے حامل جائیداد مالکان کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنی جائیدادوں کو مقررہ معیاد میں ریگولرائز کرائیں بصورت دیگر ان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کر لی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ مجاز اتھارٹی نے اولڈ گرانٹ کنورشن پالیسی 2007کی مدت میں مزید پانچ برس (یکم جنوری 2017تا 31دسمبر 2021)تک توسیع کر د ی ہے تاکہ اس عرصہ میں اولڈ گرانٹ کو باقاعدہ ریگولرائز کیا جا سکے ۔

کینٹ بورڈ حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس ضمن میں اولڈ گرانٹ کے حامل جائیداد مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ میں اپنی جائیداددیں ریگولرائز کروا لیں بصورت دیگر مقررہ تاریخ 31دسمبر2021 کے بعد ایسی تمام جائیدادیں بحق سرکار ضبط کر لی جائیں گی جبکہ اس کے ساتھ سالانہ 5فی صد کی شرح سے پریمیئم سرچارج بھی لاگو ہو گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں