یوم آزادی، صدرمملکت کی طرف سے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا

منگل 14 اگست 2018 23:10

یوم آزادی، صدرمملکت کی طرف سے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) صدرمملکت ممنون حسین کی طرف سے پاکستان کی 71 یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق اس سلسلے میں ایک تقریب منتعقد ہوئی جس کے دوران صدر مملکت کی جانب سے پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و نوجوانوں کو اعزازت دیے گئے اس موقع پر صدر مملکت نے 2 افسران کو ستارہ بسالت، 59 کو تمغہ بسالت سے نوازا جب کہ 34 کو امتیازی اسناد دی گئی 156 کو چیف آف آرمی سٹاف تعریفی اسناد ، 17 کو ہلال امتیاز (ملٹری) ، 77 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، اور 106 کو تغمہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں