جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم آزاد ی کے حوالے سے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ

بدھ اگست 02:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزاد ی کے حوالے سے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں یوم آزاد ی کے موقع پر استقبالیہ دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں ہر سال 14 اگست کو آرمی چیف کی جانب سے استقبالیہ دیا جاتا ہے جس میں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر اور جوان مل کر یوم آزادی مناتے ہیں۔ آرمی چیف نے تمام شرکاء کو یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ تقریب کے شرکاء نے مادر وطن کی حفاظت کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments