جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے،ایجوکیشن آفیسر

ای لائبریری راولپنڈی میں سائنس اور ریاضی اساتذہ کا تربیتی کورس شروع ہو گیا

بدھ 15 اگست 2018 23:24

جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے،ایجوکیشن آفیسر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ای لائبریری راولپنڈی میں سرکاری سکولوں کے سائنس اور ریاضی اساتذہ کا تربیتی کورس شروع ہو گیا ، کورس کے دوران جدید سمارٹ بورڈز اور کمپیوٹرز سے استفادہ کی تربیت دی جائے گی ۔چیف لائبریرین ای لائبریری راولپنڈی شیر افضل ملک نے کہاکہ اساتذہ کو جدید ای لرننگ سکلز کی فراہمی کے لیے ضلع راولپنڈی کے 55سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

پروگرام آفیسر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈرباب زہراء نے کورس کے آغاز پر اساتذہ کو احسن طریقے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے سکولوں میںجدید سمارٹ بورڈ کو فوری استعمال میں لانے کی ضرورت ہے اور انہی سمارٹ بورڈ کے ذریعے ہی اس تربیتی کورس پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سرکاری سکولوں کے ہشتم جماعت کے سائنس کے اساتذہ کو تربیت کے دوران (e-Learn)پنجاب کی طرف سے آڈیو،ویڈ یو، اینی میشن اور سیمولیشن کی بطور خاص تربیت دی گئی اور کمپوٹر پرعملی پریکٹس کروائی گئی۔

اس موقع پر تربیتی کورس کے شرکاء کوچیف لائبریرین ای۔لائبریری راولپنڈی شیرافضل ملک نے ای ۔لائبریری راولپنڈی کے ریسورسز،سہولیات،اور ای لائبریری کے ڈیٹا بیس کے بارے میں بریفنگ دی اور تمام اساتذہ کو ای ۔لائبریری کی فری ممبرشپ دی ۔شیر افضل ملک نے زور دیا کہ اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی کے تربیتی کورسز سے لیس ہونا چاہیے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں استعمال کرکے اپنے طلباء وطلبات کی اچھے طریقے سے تربیت کر سکیں۔

تربیتی کورس کے موقع پرمہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری عامر اقبال نے (e.Learn)پنجاب کے تربیتی کورس کو اساتذہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔انہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمرسیف اور ڈائریکٹر کاشف فاروق کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں