اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںآرمی چیف کی 15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق ان دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں ..

آرمی چیف کی 15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

ان دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی، دہشتگرد سکیورٹی فورسزاور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ
اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، ان دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں
نے سزائے موت سنائی،دہشتگرد مسلح افواج ، سکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں
پر حملوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے
مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے کی
توثیق کردی ہے۔

ان تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنا رکھی
تھی۔ سزائے موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں نے فوجی عدالتوں کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ جن دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں قانون نافذ
کرنے والے4 شہریوں سمیت 45 اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد شامل ہیں۔

(خبر جاری ہے)

دہشتگردوں نے فائرنگ
کرکے 103افراد کو زخمی بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے6 دہشتگردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جن15دہشتگردوں کی
سزائے موت کی توثیق کی ہے ان دہشتگردوں میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، حبیب اللہ، سیداللہ، زر محمد، الیف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں