آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

جمعرات 16 اگست 2018 22:07

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔مذکورہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گرد 45 افراد کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، حبیب اللہ، سیداللہ، زر محمد، الیف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمان اور فیاض اللہ شامل ہیں۔ن دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ،تمام دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ بیان کے مطابق دیگر6 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کے بعد انہیں کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں