نواز شریف،مریم نوازاور کیپٹن صفدر سے اڈیالہ میں جیل میں ملاقاتیں

83ملاقاتیوں کی فہرست میں نام ہونے کے باوجود شہباز شریف نہیں پہنچے ،ملک ابرار کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

جمعرات 16 اگست 2018 23:15

نواز شریف،مریم نوازاور کیپٹن صفدر سے اڈیالہ میں جیل میں ملاقاتیں
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر)صفدر سے راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں جمعرات کے روز ہفتہ وار ملاقات کا سلسلہ جاری رہا تاہم 83ملاقاتیوں کی فہرست میں نام ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف و نواز شریف کے چھوٹے بھائی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکے جبکہ فہرست میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی جمعرات کے روز نواز شریف سمیت اڈیالہ جیل میں اسیر تینوں افراد سے ملاقات کے لئے شریف فیملی کی10افراد سمیت مجموعی طور پر83افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی ملاقات کرنے والوں میںعباس شریف کے بیٹے عزیز عباس شریف اور انکی اہلیہ ،مریم نواز کے بچے ،کیپٹن صفدر کے بھائی سجاد اعوان، راحیل منیر ، ان کی اہلیہ،سابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق، رفیق رجوانہ، مشاہد حسین، مشاہد اللہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشیدو مریم اورنگریب، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری ظفر اقبال جھگڑا،خرم دستگیر،مائزہ حمید ، حنیف عباسی کے بیٹے حماد عباسی،سلمان غنی (دنیانیوز)،حاصل بزنجو ،سابق گورنر سندھ زبیر عمر ،طلال چوہدری،ایم این اے پرویز ملک ،ان کی اہلیہ اور بیٹا،انجینئرقمر الاسلام راجہ کی بیٹی اسوہ ،بیٹاسالار قمر،نواز شریف کے سابق مشیرعرفان صدیقی،سینیٹرنجمہ حمید،تہمینہ دولتانہ سینیٹر غوث بخش نیازی اورسینیٹر آصف کرمانی سمیت دیگر شامل تھے قبل ازیں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں میا ں نوازشریف سے ملاقات کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے پیش نظر جیل کے گیٹ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اس موقع پر جیل کے اندرون و بیرون سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں