سینیٹر راجہ ظفرالحق کے دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی

لیگی رہنماء کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے، دل کی ایک شریان میں سٹنٹ لگا کر اسے کھول دیا گیا ہے، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

جمعرات 16 اگست 2018 23:56

سینیٹر راجہ ظفرالحق کے دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء سینیٹر راجا ظفرالحق کے دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سینیٹر راجہ ظفر الحق کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیاجہاں ڈاکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ان کا معائنہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر راجہ ظفرالحق کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے اور دل کی ایک شریان میں سٹنٹ لگا کر اسے کھول دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طبیعت بہتر اور تسلی بخش ہونے کے بعد راجہ ظفر الحق کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ڈاکٹرز کی جانب سے راجہ ظفرالحق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں