پاک ،ْبھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ،

جنگ بندی معاملات پر اظہارِ خیال بھارت کے تمام الزامات مسترد ،ْپاکستان کا ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار رواں برس 29 مئی کے بعد سے بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 افراد شہید ،ْ 32 زخمی ہوئے ،ْ آئی ایس پی آر بھارت کی جانب سے جارحیت کے اقدامات جاری رہے تو بھرپور جواب دیا جائے گا ،ْپاکستان کا انتباہ

جمعہ 17 اگست 2018 13:48

پاک ،ْبھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملٹری آپریشنز (ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس کے دوران ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کے معاملات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا، جو امن کیلئے خطرہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس 29 مئی کے بعد سے بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی فورسز اور ہتھیاروں کی نقل حرکت پر بھی اظہارِ تشویش کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہاٹ لائن رابطے کے دوران انتباہ کیا کہ بھارت ایل او سی پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے، جس پر بھارتی ڈی جی ایم او نے حالات خراب کرنے والے اقدام سیگریز کی یقین دہانی کروائی۔

ہاٹ لائن رابطے کے دوران پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی پر دراندازی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم اوکے مطابق پاکستانی فورسز نے ایسی کوئی نقل و حرکت نہیں دیکھی ،ْاگر ایسی کوئی قابلِ عمل خفیہ اطلاع ہے تو تحقیقات کیلئے شیئر کی جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کے اقدامات جاری رہے تو بھرپور جواب دیا جائے گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں