اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںریلوے مسافروں کی تعداد میں گذشتہ مالی سال کے دوران 34 لاکھ کا اضافہ

ریلوے مسافروں کی تعداد میں گذشتہ مالی سال کے دوران 34 لاکھ کا اضافہ

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) مالی سال 2017-18میں55.791 ملین مسافروں نے ریل کا سفر کیا جبکہ سال 2016-17 کے مقابلے میں ریلوے مسافروں کی تعداد میں 3.4 ملین کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے راولپنڈی ڈویژن رضا علی حبیب نے اے پی پی کو بتایاکہ مالی سال 2015-16 میں ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں 52.192 ملین افراد نے ریل کا سفر کیا جبکہ ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی انتھک کوششوں اور سفری سہولیات میں اضافے کی بدولت مالی سال 2017-18 میں 3.4 بلین روپے کی آمدن کی اور اس عرصہ میں 5.4 ملین افراد نے ٹرین کا سفر کیا ۔

ڈی سی او رضا علی حبیب نے قومی خبررساں ایجنسی کو بتایاکہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 2017-18 میں مجموعی طور پر 48.59 بلین روپے کا ریونیو حاصل کیا جوکہ مالی سال 2016-17 میں 38بلین روپے جبکہ 2012-13 میں محض 18ارب روپے تھا ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریلوے ریونیو میں اضافے کے لیے پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کیے جن کی بدولت ریلوے مسافروں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ۔

ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن رضا علی حبیب نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال 2017-18میں 138,031 مسافروں کو ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 185 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 2,082,324 مسافروں نے ای ٹکٹنگ کی سہولت سے استفادہ کیا ۔

ای ٹکٹنگ سے راولپنڈی ڈویژن ریلوے کا ریونیو 185ملین جبکہ پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ای ٹکٹنگ سے 2.705 بلین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی سی او رضا علی حبیب نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مسافروں کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے نے تقریباً دو برس قبل ای ٹکٹنگ کا دوبارہ اجراء کیا تھا تاکہ ریل مسافر ملک بھر سے کسی بھی جگہ سے ٹکٹس کی بکنگ کراسکیں ۔

انہوں نے بتایاکہ ابتدائی طور پر آن لائن سسٹم پاکستان ریلوے کی گرین لائن ایکسپریس سمیت پانچ ریل کارز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاھم اس وقت ای ٹکٹنگ کی سہولت تمام ٹرینوں کے لیے دستیاب ہے ۔ای ٹکٹنگ نظام کی بدولت نہ صرف ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کا اکائونٹنگ نظام بھی بہتر ہوا ہے ۔

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان ریلوے نے یونائیٹڈ بنک کے اشتراک سے ای ٹکٹنگ نظام کا دوبارہ اجراء کیا تھا ۔مسافر آن لائن ٹکٹوں کی رقوم بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ،آن لائن ،مائیکرو ٹرانسفر ،موبی کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے باآسانی ادا کرسکتے ہیں ۔آن لائن نظام کی بدولت مسافر اپنے ٹکٹس گھروں سے بک کروا سکتے ہیں ۔ڈیجیٹل سسٹم کی بدولت ریلوے کی آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے امکانات میں بھی کمی آئی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں