آرڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متحرک ،دو دکانیں مسمار

ہفتہ 18 اگست 2018 00:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آر ڈی اے ) غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متحرک ہو گئی ،دو دکانیں مسمار کر دی گئیں ۔ترجمان آر ڈی اے حافظ محمد رمضان نے اے پی پی کو بتایاکہ آر ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے گذشتہ روز سید پور سکیم نمبر 2 راولپنڈی میں پلاٹ نمبر 192 پر غیر قانونی تعمیر شدہ دو دکانوں کو مسمار /سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے ترقیا تی ادا رے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی تعمیر شدہ دو دکانوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا اور انہیں مسمار کر دیا ۔ واضح رہے کہ عمارت کے مالک شاہ جہا ن نے یہاں پر غیرقانونی طور پرکمرشل تعمیر ات کیں ۔ آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے عاطف محمود چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، سپرنٹنڈنٹ اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے قواعدوضوابط کے برعکس سید پور سکیم نمبر 2 راولپنڈی پر غیر قا نونیِ تعمیر شد ہ دو دکانوں کے خلاف آپریشن کیا اور دکانوںکو مسمار /سربمہر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں