پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کے اندر تشدد میں حالیہ اضافے اور قیمتی معصوم زندگیوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار

افغانستان میں دہشتگردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی‘ جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 18 اگست 2018 03:00

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کے اندر تشدد میں حالیہ اضافے اور قیمتی معصوم زندگیوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے اندر تشدد میں حالیہ اضافے اور قیمتی معصوم زندگیوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو پاکستان سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ غزنی سے زخمی دہشتگردوں کی مبینہ واپسی کا الزام بے بنیاد ہے‘ افغانستان میں روزگار کے لئے کئی پاکستانی مقیم ہیں‘ افغانستان میں کام کرنے والے پاکستانی بھی نشانہ بنتے ہیں‘ دہشتگردوں کے شکار پاکستانیوں کو دہشتگرد کہنا افسوسناک ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دھڑوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں‘ افغان شہری کے بھیس میں زخمی دہشتگرد پاکستان میں لائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ افغان پناہ گزین اور ان کے رشتہ دار بھی اس طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیام امن کیلئے افغان صدر کے ساتھ کیے گئے وعدوں کا پاس کریں گے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان مسائل کے حل کیلئے داخلی سطح پر توجہ دے۔ آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن کو برقرار رکھنے اور افغانستان میںامن نہ ہونے سے خطے میں استحکام نہیںآ سکتا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں