بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ،ایک شہری شہید

پاک فوج کابھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب،بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اگست 2018 15:26

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ،ایک شہری شہید
وادی لیپا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2018ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے،بھارتی فوج نے آج ایک بار پھروادی لیپا میں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے آج پھر ایل اوسی پررہائشی آبادی میں شہریوں پربلاشتعال فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ سے 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔ شہید شہری کا تعلق ایل اوسی پرگاؤں موجی سے تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ جس سے  بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ پاک فوج نے جوابی فائرنگ کے دوران بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھی ہوا تھا۔

جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس موقع پرپاکستان نے بھارت کو خبردار بھی کیا ہے کہ بھارت ایل اوسی پر اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔اس دوران بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ لیکن بھارت پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے بھارت پر واضح کیا تھا کہ اگر بھارت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج پھر ایل اوسی پررہائشی آبادی میں شہریوں پربلاشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔ شہید شہری کا تعلق ایل اوسی پرگاؤں موجی سے تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں