اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںراولپنڈی بورڈ ، نہم کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 55.16رہا

راولپنڈی بورڈ ، نہم کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 55.16رہا

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 55.16 رہا ۔کنٹرولر عابد کھرل کے مطابق نہم کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیی121407 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 119913امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ مجموعی امیدواروں میں سی66133 امیدواران کامیاب ہوئے۔

امتحان میں53765 امیدوار ناکام ہوئے جبکہ 1292 امیدواران غیر حاضر رہے۔

(خبر جاری ہے)

راولپنڈی بورڈ کی جانب سے اے پی پی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 56761 طالبات اور 64646 طلباء امتحان میں شریک ہوئے۔ اسی طرح امتحان میں ریگولر امیدواروں کی تعداد 104090 اور پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 17317 ریکارڈ کی گئی۔ بورڈ ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے جبکہ طلباء و طالبات کو800296 پرsms کے ذریعہ بھی نتائج کی فراہمی کی سہولت مہیاکی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ نتائج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا نہم برانچ بورڈ کمپلیکس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں