فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

پیر 20 اگست 2018 15:30

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈبلیو آر آر سی (وویمن ریسرچ اینڈ ریسورس سنٹر) اور فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے تین روزہ ’’ ینگ اکیڈمیکس برائے پیشہ ورانہ ترقی ‘‘ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، مہمان خصوصی چیئرمین National Commission on the Status of Women (NCSW) ایم ایس خاور ممتاز، ریسورس پرسن پروفیسرٖٖٖ ڈاکٹر عظمہ قریشی اور ڈاکٹر بشری غوث شریک ہوئیں ۔

ورکشاپ میں تیس ینگ اکیڈمیکس نے حصہ لیا ۔ ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا، نئے پیشہ ورانہ رابطوں کو قائم کرنا اور ہائیر ایجوکیشن میںریسرچ کو بہتر بنانے سے متعلق تفصیلی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

پروفیسرٖٖٖ ڈاکٹر عظمہ قریشی نے تجربات، حقائق، ہائیر ایجوکیشن میں خواتین کا کردار، پیشہ ورانہ ترقی اور ان کے مسائل پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل اور رکاوٹیں بہت ہیں لیکن ہر مشکل کا حل ہے، انہوں نے بتایا کہ کیسے ان رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہے اورایک مضبوط کردار ادا کرنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے تعلیمی انتظامیہ اور خواتین کی یونیورسٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی وہ جگہ ہے جہاںآپ کو پوری طرح سے دنیاوی چیلنجوںکے لئے تیار کیا جاتاہے اور میں اس قوم کی نوجوان خواتین کے لئے زور دیتی ہوں کہ وہ اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں اور اپنے آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن کریں۔ مہمان خصوصی ایم ایس خاور ممتاز نے اس موقع پر کہا کہ چیلنجز اور خطرات آپ کومضبوط بناتے ہیں، لہذا چیلنجوں اور خطرات سے کبھی بھی نہیں ڈرنا چاہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں