کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف

حالت خراب ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے آر آئی سی اسپتال منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 11:24

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اگست 2018ء) :کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو اڈیالہ جیل سےراولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں معدے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف کےباعث آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں ان کےمختلف ٹیسٹ کیےجارہےہیں۔تاہم کیپٹن (ر)صفدرکوسرکاری اسپتال منتقل کرنےکافیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 9 اگست کی صبح اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ طبیعت خرابی پر کیپٹن ر صفدر کا ڈاکٹرز نے چیک اپ بھی کیا لیکن ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ کیپٹن ر صفدر جو بھی کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔ ڈاکٹرز نے ان کی ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے معدے میں السرکی تشخیص ہوئی ہے۔اسی بنیاد پر انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس پر اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو معدے کا مستقل مسئلہ ہے۔

جیل انتظامیہ انہیں کو انیمیا دیتے رہی۔ انیمیا کی زیادہ مقدار سے کیپٹن(ر)صفدرکی حالت زیادہ بگڑ گئی۔ دوسری جانب آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی سزا معطلی کے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس موقعے پرفیصلہ دینے کا مطلب ہوگا کہ بنچ نے درخواست گزار کوفائدہ پہنچایا۔ نہیں چاہتے دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو۔ کیس کوباریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سنی جائیں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں