پاکستانی قوم اور افواج نے متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دی ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بہاردی سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں ،ْ آرمی چیف کا بیان پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا

منگل 21 اگست 2018 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز سے شکست دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور کا شکار رہا ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھرپور انداز میں دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئے اور قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کو مؤثر انداز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ بہاردی سے لڑ کر دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کو اندھیروں میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی قوتوں سے متحد ہوکر لڑیں گے اور قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ہر شکل اور قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کے لیے تمام قوتوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں