آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر لی

پاکستان امن، استحکام اور شہدا کیلئے خصوصی دعائیں کی، دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ، آئی ایس پی آر

منگل 21 اگست 2018 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر لی اور فریضہ حج ادا کیا، اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا، آرمی چیف نے پاکستان امن، استحکام اور شہدا کیلئے خصوصی دعائیں کی، ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرہ ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بہادری سے دہشتگردی کو شکست دی اور ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی سخت مخالفت کرتے ہیں، ملک دشمن عناصر کو ہر حال میں شکست دے کر دم لیں گے، پاکستان دیرپا امن سلامتی کیلئے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے، اور ہم بہادری سے لڑکر دہشتگردی کا شکار افراد اور خاندان کے ساتھ ہیں، ملک کو اندھیروں میں جھوکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لڑتے رہیں گے، اور قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہو گا، پاکستان گزشتہ 2دھائیوں سے دہشتگردی کے ناسور کا شکار ہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں